رانا ثناء اللہ نے آج کے جلسے کو ایک بڑا پاور شو قرار دیا،جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے ملک کے ہر حصے سے عوام نے اج نواز شریف کو خوش آمدید کہا ،کچھ لوگ دو دو میل تک پیدل سفر کر کے جلسہ گاہ پہنچے، ہر شہر ہر قصبے سے عوام نے جلسے میں شامل ہو کر اس بات کی گواہی دے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہے،رانا ثنا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کا سب سے مل بیٹھ کر بات کر نے کا مقصد پی ٹی آئی بھی ہے اور وہ پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لئے راضی ہے لیکن 9 مئی کے واقعات میں شامل ملوث لوگوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے علاوہ بھی اور لوگ بھی موجد ہے جن سے بات چیت کی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ ملک کو مہنگائی کے دلدل سے نکالنا معیشت کو درست سمت ڈالنا اوت عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، رانا ثنا نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے عوام کے لئے کھانے پینے کا بندوبست کیا گیا تھا لیکن عوام کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے سبکو نہ کھلا سکے،

Shares: