نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں. خواجہ آصف

0
77
Khawaja Asif

نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلیئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی اور اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر اُن کا حق بنتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا، نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہمارا انتظار کررہے ہیں کہ ہم لیگل کور فراہم کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے۔

خواجہ آصف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے ناصر محمود کھوسہ سے رابطہ کیا تھا لیکن ہماری حکومت کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں تھی، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر آج فائنل ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ن لیگ دیوار سے نہیں لگے گی، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ن لیگ کو نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے، وکلا جب کہیں گے قانونی تیاری مکمل ہے نوازشریف پاکستان آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصاف نہیں سانحہ ہوا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی سزا نواز شریف کو دی گئی جبکہ عمران خان کے ہاتھ توشہ خانے سے رنگے ہوئے ہیں اور ان پر بے شمار کیسز ہیں، عمران خان کے جرائم کی لمبی فہرست ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

خواجہ آصف کا کہنا تھا تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں آنے دیں جب آئیں گے تو دیکھیں گے، اعتماد کا ووٹ ضروری نہیں کہ ان کے کہنے پر لیں خود بھی لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر اللہ کے فضل سے پورے ہیں، کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے، پنجاب اسمبلی توڑنے سے وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے سے متعلق خبروں پر خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں کا خمیر ہے وہاں پہنچ رہا ہے، ڈاکو چوروں کی چھتری کے نیچے اکھٹے ہو گئے۔

Leave a reply