لاہور :نواز شریف کا خوف نا انکو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے۔ یہی انکی سزا ہے۔ مریم نوازپھربول پڑیں ،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں برطرف سابق وزیراعظم کی لندن یاترا کی نئی تصویر کے منظرعام پرآنے کے بعد جہاں ایکطرف ن لیگ پرسخت تنقید کی جارہی ہے وہاں ن لیگ کی طرف سے بھی اسی انداز سے جوابی وار کئے جارہے ہیں
انکو اصل تکلیف اس بات کی ہے کہ نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے۔ ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن الّلہ نے بچا لیا۔ نواز شریف کا خوف نا انکو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے۔ یہی انکی سزا ہے۔ https://t.co/oOvYgj8DkT
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2020
کرپشن کیس پربرطرف سابق وزیراعظم کی بیٹی جو خود کرپشن کیسز کا سامنا کررہی ہیں ، کھل کراپنے والد کی حمایت میں بول پڑی ہیں ، مریم نواز نے نوازشریف کی لندن یاترا کے دوران سیروتفریخ پراعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے مخالف نوازشریف کا کچھ نہیں بگاڑسکے
مریم نواز نے اداروں پرالزام دھرتے ہوئے کہا کہ میرے ابو حضور کو مارنے کی کوششیں کی ،اللہ نے میرے ابو حضور کو بچا لیا ، مریم نواز نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ نوازشریف کا کا خوف نا انکو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے۔ یہی انکی سزا ہے۔