مزید دیکھیں

مقبول

سکھر :ڈی آئی جی کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی...

پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان...

بانی پی ٹی آئی کی 2 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

اسپیشل عدالت سنٹرل ایف آئی اے: بانی پی ٹی...

وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت

سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت...

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئیں، کیپٹن ر صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے، مریم نواز نے کیس کی سماعت کے بعد غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے،نوازشریف کو علاج کے لیے فی الفور باہر بھیجنا چاہیے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے، ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سچ غالب آ کر رہے گا، ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست کا علم نہیں، قانونی معاملات شہباز شریف دیکھتے ہیں، میں سفر نہیں کر سکتی، میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے،میں چوبیس گھنٹے نواز شریف کے ساتھ رہتی ہیں، میرے لئے بڑا مشکل ہو گا کہ والد علاج کے لئے باہر چلے جائیں اور میں تیمار داری نہ کر سکوں،

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لیے رضامند ہوگئے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب رضامند ہوئے ہیں یا نہیں ،یہ علیحدہ بحث ہے، نوازشریف کاعلاج جہاں ممکن ہے وہاں سےکرواناہوگا،

عدالت نے مریم نواز کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کروالیے، جج امیر محمد خان نے کہا کہ دستخط کا مطلب ہے کہ آپ ہر تاریخ سماعت پر حاضر ہوں گی،جس پر مریم نواز نے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوا جج صاحب آپ نے بلایا ہو اورہم پیش نہ ہوئے ہوں،آج بھی میاں صاحب کی طبیعت خراب تھی انہیں چھوڑ کر حاضر ہوئی ہوں،

چودھری شوگرملز کیس،مریم نواز، نوازشریف اوریوسف عباس کو 22نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آج نوازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan