بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھرے رہتے ہیں وہ ایکبار پھر گھرے ہیں کنٹرورسی میں اپنے سے 29 سال چھوٹی اداکارہ کے ساتھ آن سکرین رومانس کرنے پر. ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے فلم ٹیکو ویڈز شیرو میں اداکارہ انویت کور کے ساتھ کچھ رومینٹک سینز کئے ہیں ، اس پر نواز الدین صدیقی کو لیا گیا ہے آڑھے ہاتھوں. اس حوالے سے اداکار کا کہنا ہےکہ رومانس کے لئے کوئی عمر مقرر نہیں ہوتی . نوازالدین صدیقی نے خود پر ہونے والی تنقید کے رد عمل پر خود سے کم عمر اداکارہ کے ساتھ رومانس کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”رومانس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور یہ کہ ان کے رومانوی مناظر میں کوئی غلط بات نہیں۔”
یادرہے کہ فلم ٹیکو ویڈز شیرو میں 49 سالہ نوازالدین صدیقی اور 21 سالہ انویت کور کے درمیان متعدد رومانوی مناظر ہیں اور ان کے درمیان فلم میں بوس و کنار کے مناظر بھی ہیں، جنہیں دیکھ کر شائقین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاہے. یاد رہے کہ نواز الدین جہاں بھی جاتے ہیں اپنے ساتھ ایک کنٹرورسی لیجاتے ہیں. وہ اکثر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتے لیکن کبھی کبھی کرارہ جواب دیکر ناقدین کا منہ بھی بند کر دیتے ہیں.
میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی