بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ محبت ایک روحانی جذبہ ہے، اور محبت میں کوئی سوال نہیں ہوتا، جہاں سوال ہوں وہاں محبت نہیں ہوتی. محبت میںجہاں سوالات شروع ہو جائیں وہاں اس تعلق میں خرابی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے. میں اس محبت کو محبت نہیں مانتا جہاں آپ دوسرے کی آزادی کو سلب کرنا چاہیں ، اس سے سوالات کریں کیا کیوں کیسے کریں ، محبت جس سے ہوتی ہے اس پر اعتبار ہوتا ہے اور سوالات کرکے آپ اس اعتبار کو خود ہی ٹھیس پہنچاتے ہیں.
نواز الدیں صدیقی نے کہا کہ ہر انسان کو زندگی میں محبت ہوتی ہے مجھے بھی ہوئی ، میں سمجھتا ہوں کہ محبت انسان کو مکمل کر دیتی ہے ، لیکن ”بہت سارے لوگوں کو محبت راس آتی ہی نہیں ہے” یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی کے اس انٹرویومیں ان کے ساتھ شہناز گل بھی موجود تھیںجنہوں نے نواز الدین صدیقی کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا تھا کہ محبت میںسوال نہیں ہوتے.