نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز کی بھی باری آ گئی،اثاثوں میں کیسے ہوا اضافہ؟ تحقیقات شروع

0
93

نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز کی بھی باری آ گئی،اثاثوں میں کیسے ہوا اضافہ؟ تحقیقات شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی چودھری شوگر مل کیس میں شامل کر لیا گیا

نیب ذرائع کے مطابق اسما نوازکو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب چودھری شوگر مل نقصان میں تھی،اسما نواز کوچودھری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا پرافٹ ملا،چودھری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائدروپے کے نقصان میں جا رہی تھی،

نیب کے مطابق اسما نواز کیجانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں، اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا،اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے،1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی،

نیب کی جانب سے اسما نواز کو شوگر مل میں شامل تفتیش کرنے پر ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنی کئی نسلوں کا حساب دے چکی ہے، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نواز شریف کے دوسری بیٹی کو شامل تفتیش کر کے ازیت دینے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت کا یوم احتساب آنے والا ہے، یہ انتقامی کارروائیاں ہیں،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

چودھری شوگر ملز کیس میں ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، نواز شریف ،مریم نواز سے بھی تحقیقات ہوئی ہیں، دونوں ضمانت پر ہیں.

Leave a reply