باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قراردینے پرعدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کیے تھے۔
عدالت نے چیرمین پیمرا کو بھی کیس میں نوٹس جاری کر رکھا ہے جب کہ مختلف نجی چینلزکے اینکرزکو بھی عدالت نے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر بول ٹی وی کے اینکر سمیع ابراہیم نے تحریری جواب جمع کروایا تھا اور کہا تھا کہ اگر عدالت جواب سے مطمئن نہیں تو غیر مشروط معافی مانگ مانگتا ہوں،سمیع ابراہیم نے تحریری جواب میں کہا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت سے متعلق پروگرام کسی ادارے کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا،پلیٹلیٹس ڈیل والی بات سیاستدانوں کی مختلف چینلز میں کی جانے والی گفتگو کا مجموعہ تھی.
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول ہوئے یا نہیں؟ معاملہ الجھ گیا