نواز شریف سے اس کام کی توقع نہیں،کبھی بڑا فیصلہ نہیں کریں گے ،شیخ رشید

نواز شریف سے والدہ کے جنازے میں شرکت کی توقع نہیں،شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ نواز شریف بڑا فیصلہ کریں اور اپنی والدہ کے جنازے میں شریک ہوں،

شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بڑے پاپڑ بیل کر بیرون ملک گئے ہیں اسلئے ان سے اتنے بڑے فیصلے کی توقع نہیں اور وہ واپس نہیں آئیں گے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو جلسے جلوسوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا پر سیاست کر رہی ہیں اور میڈیا میڈیا کھیل رہی ہیں، اگر وبا بڑھی تو نقصان ملک اور عوام کو ہو گا اسلئے اپوزیشن کو تھوڑے عرصے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دینی چاہییں۔ نواز شریف اور مریم نواز ریاست مخالف بیانیے کو لیکر بہت آگے نکل گئے ہیں، پاکستان کی سیاست میں دونوں کا مستقبل نظر نہیں آ رہا، موجودہ سیاسی حالات میں شہباز شریف کا کردار دانشمندانہ اور مذاکرات کا ہے، شہباز شریف کو معلوم ہے کہ اگر سیاست بند گلی میں چلی گئی تو اس کا نتیجہ کسی کے حق میں نہیں ہو گا۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے کیسز سنگین نوعیت کے ہیں، وہ سزائوں سے نہیں بچ سکیں گے۔ گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات شفاف ہوئے ہیں، انتخابات میں میرے حلقے سے بھی کم ووٹ پڑے ہیں اسلئے دھاندلی کیسے ہو سکتی ہے، ہارنے والی جماعتوں نے عہد کر لیا ہے کہ ہار نہیں مانیں گے، نہ ماننے والوں پر اللہ رحم کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.