نئے آئی جی سندھ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

باغی ٹی وی :آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سینٹرل پولیس آفس آمد پر مشتاق مہر کو سلامی دی گئی۔

دو مرتبہ کراچی پولیس چیف رہنے والے گریڈ 22 کے مشتاق مہر 60 ویں آئی جی سندھ بن گئے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر کلیم امام سے ملاقات کی، دونوں افسران نے یاد گار شہداء پر حاضری دی۔ نئے آئی جی کو سی پی او میں سلامی بھی دی گئی۔

اس سے قبل مشتاق مہر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے صوبے میں امن بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرسید کلیم امام نے چارج چھوڑنے سے قبل ویڈیو لنک خطاب کر کے افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

مشتاق مہر آئی جی ریلوے کے عہدے پر تعینات تھے، وہ ماضی میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ اور 3 برس تک کراچی پولیس چیف کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
واضح‌رہے کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور سابقہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے صوبہ سندھ میں انسانی حقوق کے تحفظ، پاسداری اور صوبائی سطح پر ماڈل کورٹس کے حوالے سے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے اور لائق ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کو تعریفی سند پیش کی ھے اور اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہارکیا ھے-

31 جنوری 2019 سے لیکر31 جنوری 2020 کے دوران سندھ میں ماڈل کورٹس میں قتل کے5522,جبکہ منشیات کے 8988 مقدمات کی سماعت کے دوران پولیس نے 65950 گواہان کو باقاعدہ ماڈل کورٹس میں حاضر کرواکر کر بیانات ریکارڈ کرواکر یہ مقدمات فائنل کروائے۔ سنگیں مقدمات میں اتنے فیصلے پہلی مرتبہ ماڈل کورٹس کی بدولت ھوئے ہیں

Shares: