نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اہم پیشرفت، وزیراعظم کو کیا بریفنگ دی گئی؟

0
42

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اہم پیشرفت، وزیراعظم کو کیا بریفنگ دی گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران تعمیرات کے شعبے کے فروغ پرگفتگو کی گئی،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اورمنصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے تعمیرات کےشعبے اوردیگرمعاملات پربریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کہا گیا کہ تعمیراتی مرحلے پرلاگوکیے جانے والے سیلز ٹیکس کوختم کر دیا جائے گا،پنجاب،خیبرپختونخواا وربلوچستان میں فیصلے کے اطلاق کی منظوری دی جا رہی ہے،تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس پر اتفاق ہو چکا ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بننے والے گھر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے،کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں،

وزبراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 15 جولائی سے بے گھر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ترجمان نادرا کے مطابق ہرخاندان یعنی شوہر، بیوی، بچوں میں سے ایک فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائیگی۔

ترجمان نادرانے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کرواتے وقت رسید ضرور حاصل کریں اور تسلی کرلیں کہ آپکا شناختی کارڈ نمبر اور ٹریکنگ نمبر درست درج کیا گیا ہے، ملک بھر کے 7 ہزار 5 سو ای سہولت مراکز پر آن لائن رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، شہری نادرا کی ویب سائٹ پر خود بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

Leave a reply