نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا، ثوبیہ کمال خان

لاہور ۔ 30 جولائی(اے پی پی ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ وزےراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا ۔ انقلابی منصوبے سے متعلقہ امور تیزی سے طے کئے جا رہے ہےں ۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبہ اےک عام آدمی کےلئے کسی نعمت سے کم نہےں ہے ۔ کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تےزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور پنجاب کے بعض اضلاع میں گھروں کی تعمیر کیلئے ساءٹس کا انتخاب کر لیا گیا ۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب مل کر منصوبے پر کام کو آگے بڑھائیں گے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے قابل عمل بزنس ماڈل تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ سیاحت کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے جبکہ ماضی میں اس شعبے کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ۔ ہماری حکومت نے مربوط ٹورازم پالیسی کے ذریعے ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اورحکومت کے مالی وسائل میں اضافے کیلئے سرکاری اثاثوں کا بہترین استعمال بھی پالیسی میں شامل ہے ۔

Shares: