نیا پاکستان اسکیم اورریور راوی پراجیکٹ کے لیے این اوسی لیا یا نہیں ؟عدالت میں طلبی ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن جسٹس ر علی اکبر قریشی نے رپورٹ جمع کر ادی ،جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے متعلق اقدامات کرنے پر علی اکبر قریشی کے اقدامات کی تعریف کی
عدالت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریور راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے کہا کہ نیا پاکستان اسکیم اور ریور راوی پراجیکٹ کے لیے این اوسی لیا یا نہیں ؟جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ کے معاملہ پر تمام محکمے کمیشن سے تعاون کریں
5صفحات پر مشتمل رپورٹ سید کمال حیدر نے عدالت میں جمع کروائی،منظور شدہ اور غیر منظورہ شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ایکوا فائر چارجز کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،خصوصی ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دورے کیے لاہور میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا کوئی واقع رپورٹ نہیں ہوا ،پورے پنجاب میں 7749اینٹوں کے بھٹے لگائے گئے
سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟
مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ
دھواں چھوڑنے والی 6 ہزار 451 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 35 لاکھ 57 ہزار 250 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 978 گاڑیوں کو قبضے میں بھی لیا گیا،ناقص پیٹرول فروخت کرنے پر 49 پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،ناقص پیٹرول فروخت کرنے پر 26 افراد کو حراست میں لیا گیا،142 پیٹرول پمپوں پر ایندھن کا معیار چیک گیا گیا، 50 پیٹرول پمپوں پر ایندھن کی ناقص فروخت پائی گئی،شہری علاقوں میں واقع مٹی برتن سازی کی بھٹیوں کو مسمار کیا گیا،انشاط کالونی، والٹن روڈ، کریم بلاک اور جوہر ٹائون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا،شہر میں تجاوزات کیخلاف 8 شکایات متعلقہ مجسٹریٹس کو بھجوائی گئیں،