سعودی عرب میں نایاب ہرن کا شکار، 5 ملزمان گرفتار

0
48

سعودی عرب میں نایاب الریم ہرن کے شکار میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان پر شاہی ریزرو میں بلا اجازت داخلے اور نایاب جنگلی الریم ہرن کے شکار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ المکرمہ ریجن میں نادر جانوروں کے تحفظ کے لیے قائم امام سعود بن عبدالعزیز قدرتی پناہ گاہ میں ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داری ادا کرنے والے خصوصی اسکواڈ نے شہریوں کو ماحولیاتی نظام کی خلاف اقدامات کی پاداش میں گرفتار کر لیا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے بنائی گئی خصوصی فورس کے ترجمان میجر رائد الملکی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے آتشیں اسلحہ، ایئر گن، گولہ بارود اور شکار میں استعمال ہونے والے آلات ملے ہیں۔

سعودی عرب میں کینگرو کو ذبح کر کے پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متعلقہ حکام کا سخت رد عمل

ترجمان نے کہا کہ نادر ہرن کا شکار سعودی عرب میں ممنوع ہے ایسے نادر جانوروں کے شکار کی سزا 25،000 ریال سے 30ملین ریال مقرر کی گئی ہے جبکہ اسی جرم میں 10 سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

میجر المالکی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ممنوعہ شکار کی کسی بھی کوشش کے بارے میں مجاز حکام کو اطلاع دیں تاکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر ایک ویڈیو گردش ہوئی جس کے بارے میں کہا گیا ہے اس ویڈیو میں ’کینگرو‘ کے گوشت سے بنی روایتی ڈش ’مینڈی‘ دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد اس پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف حکومت نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی انکوائری شروع کردی ہے۔

Leave a reply