fbpx

نیا دور ہے اور اب نیا لاہور ہے، بزدار کا دعویٰ،وزیراعظم کریں گے اہم منصوبے کا افتتاح

نیا دور ہے اور اب نیا لاہور ہے، بزدار کا دعویٰ،وزیراعظم کریں گے اہم منصوبے کا افتتاح
وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے.

وزیرِ اعظم لاہور میں اہم اجلاسوں بشمول بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے وزیرِ اعظم لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے. آج وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران 35000 فلیٹس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ پہلے مرحلے میں 4 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے پرعزم ہے ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی، اپنے محلات بنا لئے۔پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کر رہے ہیں۔ لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے۔نیا دور ہے اور اب نیا لاہور ہے۔گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا، باقی عہد بھی نبھائیں گے۔عثمان بزدار

وزیر اعظم پاکستان کی لاہور آمد پر پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔وزیراعظم کی لاہورمیں مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران بھرپور حفاظتی اقدامات عمل میں لائیں۔ ڈویژنل ایس پیزشہرکے حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں گے روٹس واہم مقامات پر تعینات جوان الرٹ رہیں، اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیمیں اہم مقامات کے گرد و نواح موثر پٹرولنگ کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.