نئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر،چین نے اپنا خلائی مشن روانہ کردیا

0
37
نئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر،چین نے اپنا خلائی مشن روانہ کردیا #baaghi

بیجنگ: نئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر ، چین نے اپنا خلائی مشن روانہ کردیا-

باغی ٹی وی : http://www.xinhuanet.com/english/2021-06/17/c_1310012945.htm#:~:text=JIUQUAN%2C June 17 (Xinhua),for a three-month mission. خلائی مشن صحرائے گوبی سے 3 خلا نوردوں کو لیے کرروانہ ہوا ،چینی خلانورد تین ماہ میں اپنا مشن مکمل کریں گے-

اس سے قبل چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے) کے ڈائریکٹر اسسٹنٹ جی چھی مِنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے دوران پہلا انسان بردار مشن روانہ ہوگا جو مدار میں تین ماہ کیلئے قیام کرے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ چینی خلاباز نے ہائی شینگ اس مشن کی قیادت کریں گے جبکہ لیو بومِنگ اور ٹانگ ہونگ بوشین ژو-12 کے اس مشن میں شامل ہوں گے، ان تینوں خلابازوں میں ہائی شینگ سب سے زیادہ تجربہ کار ہیں جوکہ 2005 میں شین ژو-6 اور 2013 میں شین ژو-10مشن کا حصہ تھے۔

چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا

جبکہ لیو بومِنگ کی کی خلا میں یہ دوسری پروازہوگی، اس سے قبل انہوں نے 2008 میں شین ژو-7مشن میں حصہ لیاتھا جس کی خصوصیت خلا میں نمایاں چہل قدمی تھی۔

مریخ پر چھوٹے ہیلی کاپٹر ’انجینیٹی‘ کی تیسری کامیاب پرواز

تاہم ٹانگ ہونگ پہلی مر تبہ خلا میں جا ئیں گے،وہ 2010 میں چینی خلا بازوں کے دوسرے دستے کے رکن بنے تھے جبکہ ژائی ژی گانگ،وانگ یاپھِنگ اور یے گوانگ فو متبادل عملہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ خلا میں اس وقت ‘انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن’ قائم ہے جس میں چین کا کوئی حصہ نہیں ہے، یہ اسٹیشن امریکا، جاپان، کینیڈا، روس، اور یورپ کی خلائی ایجنسیوں نے مل کر تیار کیا ہے۔ ممکنہ طور پر چین کا نیا خلائی اسٹیشن خلا میں انٹرنیشنل اسٹیشن کی اجارہ داری ختم کرسکتا ہے۔

چینی خلائی اسٹیشن ’تیانگونگ 3‘ کا کورموڈیول کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا گیا

Leave a reply