نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کر دی

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی.،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پٹشنر نے رویہ تبدیل نہ کیا تو عدالت بھاری جرمانہ بھی عائد کر سکتی ہے،وکیل نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن سے افسر لیکر تعیناتی کردی ، جس پر عدالت نے کہا کہ تعیناتی قانونی ہے یا غیر قانونی اس میں توہین عدالت کی کارروائی کیسے شروع کریں ؟

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ڈی جی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی،دو سال تک یہ تعیناتی نہ ہونے سے ایوی ایشن انڈسٹری پر اس کے اثرات پڑے ہیں، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے؟ آپ کی درخواست توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو احتیاط کرنی ہوگی آئندہ آپ پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا،

واضح رہے کہ فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کیا گیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائرمارشل ارشد ملک نے تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کا یہ قدم پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی ملک میں چلنے والی تمام ائرلائنز سی اے اے کے ساتھ تعاون میں معاملات کو آگے لیکر چلیں گی۔

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

وفاقی حکومت کا ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ

Shares: