ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل

ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل ہو گیا.

ناظم جوکھیو قتل کو ایک سال بیت گیا اہلیہ نے کیس لڑنے سے ہمت ہاری تو والدہ نے بااثر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی، عدالت میں کہہ دیا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں

ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد سندھ بھر میں احتجاج ہوئے، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بھی بحث ہوئی تا ہم اسکے اہلخانہ ہار گئے اورملزمان سے صلح کر لی

ایک برس بیت جانے کے بعد کیا غیر ملکیوں کو شکار کی اجازت دینے کے قانون میں کوئی تبدیلی آئی؟ اگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس کا جواب نفی میں ملے گا۔

شہر قائد کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے ناظم جوکھیو کے قتل کو ایک سال بیت گیا، ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کر دیا، مقتول کی والدہ نے بھی عدالت میں ایک بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہوگئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے- اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کوکیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ہے۔صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

ناظم جوکھیو ایک ویڈیو میں غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر تلور کے غیر قانونی شکار سے روکتے نظر آئے جس کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ گذشتہ برس نومبر میں وہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے اس دیہی علاقے میں صرف تلور اور سائبریا سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قتل کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام اور رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت 22 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ مگر یہ ڈرامائی موڑ تھا جب ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے جام برادران اور دیگر کو معاف کر دیا۔

مقتول کی بیوہ نے ملزمان جام اویس اور جام کریم کو معاف کرنے کے حوالہ سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، مقتول کی اہلیہ شریں جوکھیو کا کہنا تھاکہ میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے،میرا درد لوگ سمجھ سکتے ہیں،میں کیس آگے نہیں لڑسکتی پیسے نہیں بچوں کی خاطر مجبور ہوں فیصلہ اللہ کی عدالت میں چھوڑتی ہوں، میں جس کرب سے گزر رہی ہوں اللہ نہ کرے وہ کسی پر آئے، میں کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن اسلئے نہیں لڑ پا رہی کہ اپنوں نے ہی ساتھ چھوڑ دیا، میری کوئی لالچ نہیں، مجبوری میں ہٹ رہی ہوں، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،اب اللہ بہتر فیصلہ کرے گا،

اس معافی کے بعد انھیں اور ان کے بچوں کو دیت کی رقم سے ساڑھے 30 لاکھ روپے ملیں گے مگر اس سب میں بظاہر وہ مسئلہ تو سب بھول ہی گئے جس پر ناظم جوکھیو آواز اٹھا رہے تھے۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد سندھ بھر میں احتجاج ہوئے اس واقعے کو ایک سال گزرنے کے بعد کیا غیر ملکیوں کو شکار کی اجازت دینے کے قانون میں ضابطہ اخلاق میں کوئی تبدیلی آئی؟ اگر صورتحال کا جائزہ اور دستاویزات کا معائنہ کیا جائے تو اس کا جواب نفی میں ملے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

Comments are closed.