لاہور : نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق شہزاد اکبرنے کہا میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، مجھے کسی کو کافر کہنے کا حق نہیں،
پی ٹی آئی ممبررکن اسمبلی نذیرچوہان نے کہاہے کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد نذیر چوہان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا-
لو جی گل ہی مک گئی
جناب نذیر احمد چوہان ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے شہزاد اکبر سے جو ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو وضاحت مانگی تھی ۔۔ دوسری دفعہ شہزاد اکبر صاحب کی جانب سے وضاحت آنے پر شہزاد اکبر صاحب سے اپنے وعدے کے مطابق نذیر چوہان نے دلی معزرت کر لی۔۔۔ pic.twitter.com/m5kcNoDtYP
— Tajamal Bukhari (@STajamalBukhari) July 31, 2021
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ںذیر چوہان نے دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اس پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے- انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں-
واضح رہے کہ نذیر چوہان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث نذیر چوہان کو پی آئی سی منتقل کردیا گیا،ایم پی اے نذیر چوہان پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری ہے