لاہور:نذیر چوہان گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے:شہبازگل نے توحد ہی کردی،اطلاعات کے مطابق حکمراں پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان گرفتاری پیش کرنے لاہور کے ریس کورس تھانے پہنچ گئے۔

نذیر چوہان نے انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس سے درخواست کی کہ آپ مجھے گرفتار کریں۔جس پر انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس نے ان کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا اور جواب دیا کہ اسپیکر صاحب کی اجازت کے بعد کوئی کارروائی کریں گے۔

نذیر چوہان نے انچارج انویسٹی گیشن سے کہا کہ میرے پاس شہزاد اکبر کے خلاف ثبوت موجود ہیں، ان کے خلاف درخواست دینے آیا ہوں۔

 

دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اس موقع پرنذیرچوہان سے عرض کہ جناب مان لیں‌ کہ غلطی ہوگئی ، غلطی پرڈٹ جانا عقلمندی نہیں بلکہ غلطی پرغلطی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںوزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کے بارے میں جھوٹی اور غلط بات نہیں کرنی چاہیے۔

شہباز گل کاکہنا تھا کہ اب اگرغلطی ہوگئی ہےتو اس پر اَڑے رہنے سے بہتر ہے کہ معافی مانگ لیں

Shares: