اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بچپن میں بہت ہی ضدی لڑکی تھی کسی کی سنتی نہیں تھی کسی کی بات ماننے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ضدی ہونے اور کسی کی بات نہ سننے والے عمل کو ٹھیک کیا ہے اب میں نہ صرف سنتی ہوں بلکہ سمجھتی بھی ہوں معاملات کو. انہوں یہ بھی کہا کہ شہرت ملنا بھی آسان نہیں لیکن اسے سنبھالنا اس سے زیادہ مشکل ہے ،زندگی کو ایڈ جسٹ کرنا آنا چاہیے ، کوئی بھی ایسا انسان نہیں جو غلطیاں نہ کرتا ہو لیکن ان غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔
نازش جہانگیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” ہر انسان غلطیاں کرتا ہے اور غلطیاں کرکے ہی سیکھتا ہے” ، میں نے بھی زندگی میں بہت ساری غلطیاں کیں اور ان سے سیکھا بھی ، میرے خیال سے سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے.انہوں نے کہا کہ خاموشی بہت بڑی چیز ہے اور اس میں صبر سب سے اوپر ہے ، انسان کو صبر کرنا آجائے تو اس کی بہت سے مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔خوشی ہو یا غم دونوں ہی ہمیشہ نہیں رہتے اس لئے انسان کو بہت سوچ سمجھ کر ہر سیچوایشن کو ہینڈل کر نا چاہیے.