منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا
منشیات کیس میں ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات میں تفتیش کے لیے بالی وڈ اداکاراؤں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی طلب کر لیا-
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ میں ڈرگز مافیا سے متعلق تحقیقات میں گزشتہ روز طلب کی گئی دپیکا پڈوکون کے بعد اب مزید اسٹارز کو طلب کیا گیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس اور بالی وڈ میں مبینہ منشیات کے گٹھ جوڑ میں نئی پیشرفت کرتے ہوئے ، منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بدھ کے روز دیپیکا پڈوکون ، راکول پریت سنگھ ، سائمون کھمباتا ، سارہ علی خان ، شردھا کپور ، نمرتا شیروڈکر، کرشمہ پرکاش اور شروتی مودی سمیت کل 8 افراد کو سمن بھجوایا۔
رپورٹ کے مطابق راکول پریت سنگھ کو 24 ستمبر، دپیکا پڈوکون 25 ستمبر اور شردھا کپور کو 26 سمتبر کو طلب کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات آج کے اوائل سے پی ٹی آئی کی ان خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جب تحقیقات کرنے والی ایجنسی ضرورت پڑنے پر جلد ہی دیپیکا پڈوکون کو طلب کر سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے دپیکا کی کرشما کے ساتھ واٹس ایپ پر بات چیت کو چیک کیا تو اس میں دونوں کی ڈرگز سے متعلق گفتگو موجود تھی-