چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت این ای او سی کا اجلاس ہوا
قومی ادارہ برائے صحت اور این سی او سی نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں،پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی، لوگ محفوظ ہیں، این ڈی ایم اے نے کورونا سے متعلق ترمیم شدہ ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت جاری کی،ہنگامی صورتحال میں کورونا کیسز سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا
تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟