60 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل:این سی او سی کا شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ

60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے والے شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : این سی اوسی نےکورونا ویکسین کے حوالے سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شہروں میں حوصلہ افزائی کےلیے معمولات زندگی کو معمول پرلانے کا فیصلہ کر لیا درجہ بندی کے مطابق اسلام آباد،منڈی بہاوالدین گلگت اور میرپور60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر بہترین ویکسین شدہ شہر قراردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔کورونا کی صورتحال اور مختلف شہروں کی مکمل ویکسینیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔40 سے 60 فیصد آباد کو ویکسین لگا کرراولپنڈی،جہلم،پشاور،غذر،کرمنگ،سکردو،ہنزہ،باغ اوربھمبھر کواچھے ویکسین شدہ شہرقراردیاگیاہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید10 افراد جاں بحق

باقی شہروں میں 40 فیصد آبادی سے کم افراد کو ویکسین لگائے جانے کی وجہ سے ویکسین کی شرح کو کم قرار دیا گیا۔

بہترین ویکسین شدہ شہروں اسلام آباد،منڈی بہائوالدین ، گلگت اور میرپور میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے اجتماعات شادی بیاہ کی تقریبات،کھیلوں کے میدان،تجارت اور کاروبار،ان ڈور ڈائننگ،سینما،جم،تفریحی اورمذہبی مقامات بشمول مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نافذ این پی آئیزکو ہٹا دیا گیا ہے۔

بہترین ویکسین شدہ شہروں میں اندرون شہر اور بین الاضلاعی سفر میں مسافروں کی تعداد کو بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا ہے۔اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں مسافروں کی تعداد کو 80 فیصد تک رکھا گیا ہے۔

سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں طلبا کو لگائی گئی ویکسین

ان شہروں میں تقریبات،ڈائننگ،سینما اور تفریح کےلیے این آئی پیز کا نفاذ 15 نومبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں عوامی اجتماعات کو بالترتیب 500 اور300 کی مقرر حد میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی اوسی نے ملک بھر میں ان تمام سہولیات کا تسلسل مکمل ویکسین لگوانے اور ماسک کے لازمی استعمال سے مشروط کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 658 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار345 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 441 ہو گئی ہے مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 69ہزار475، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار889، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار3، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار874، بلوچستان میں 33 ہزار244، آزاد کشمیر میں 34 ہزار470 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 15 ہزار 902 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار563، خیبرپختونخوا 5 ہزار740، اسلام آباد 939، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments are closed.