سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں طلبا کو لگائی گئی ویکسین

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروزوالا میں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو رونا کی ویکسین لگائی گئی۔

نیز تحصیل فیروزوالا میں ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور ڈویژن طاہر حسین غازی صاحب کے احکامات کی روشنی میں داخلہ مہم بھی زور و شور سے جاری ہے جس میں مقامی آبادی کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔ ہیڈماسٹر سکول ھذا محمد علیم شاہ صاحب نے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فیروزوالا سے ملاقات کی اور ان سے گزارش کی کہ دوران پولیو ویکسین گھر گھر مہم کے دوران اگر کسی گھر میں کوئی سپیشل بچہ نظر آئے تو ان کو قائل کریں کہ وہ اپنے بچوں کو گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروزوالا میں داخل کروائیں۔ ہیڈ ماسٹر سنٹر ھذا نے سنٹر میں کورونا ویکسین کیمپ لگانے پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فیروزوالا کا شکریہ ادا کیا۔

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ماسک پہننا اب بھی بہت ضروری ہے،ویکسی نیشن کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مکمل طور پر محفوظ ہوگئے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلہ رکھیں،امید ہے موسم سرد ہوتے ہی ڈینگی مچھر ختم ہو جائے گا عوام ویکسی نیشن ممکن بنائیں، ہم سے تعاون کریں،پیر سے کورونا ویکسی نیشن کی گھر گھر مہم شروع کی ہے، کورونا وائرس کی ایک نئی قسم بھی سامنے آرہی ہے، کورونا ویکسی نیشن کیلئے گھر گھر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیر سے کورونا ویکسی نیشن کی گھر گھر مہم شروع کی ہے 4روز میں مہم کے تحت 25 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ ڈیڑھ سے 2کروڑ افرا د کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے

Shares: