کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسیز کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر این سی او سی کو بحال کیا جائے ، وزیراعطم شہباز شریف نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کر لی

پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم سامنے آ گئی ،قومی ادارہ صحت نے اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) COVID-19 ویکسینیشن ہے،شہری اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں،

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا،کرونا کی نئی قسمیں بھی سامنے آئیں تا ہم پاکستان میں کرونا کم ہو گیا تھا اور کرونا کے لئے حکومت کی جانب سے بنائے گئے این سی او سی کو ختم کر دیا گیا تھا، کرونا کے لئے پاکستان میں ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے رد عمل میں قومی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات تصدیق شدہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور اضافی اموات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا قومی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کورونا اموات سے متعلق کسی طرح کا سسٹم اور نظام درست ہو ہی نہیں سکتا، تاہم پاکستان کا نظام قدرے معیاری اور مستند تھا پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہر موت کو پہلے ضلعی، پھر صوبائی سطح پر تصدیق کیا گیا جب کہ قبرستانوں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا گیا پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات حکومت کے بتائے گئے اور تصدیق کیے گئے اعداد و شمار جتنی یا اس کے قریب ترین ہیں، اضافی اموات کا امکان نہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

Shares: