راولپنڈی :بھارتی فوج نے پھرشرپسندی کامظاہرہ کیا:بروہ اورخنجرسیکٹرمیں فائرنگ،اطلاعات کے مطابق آج پھربھارتی فوج نے مکاری اورشرپسندی کا کھیل کھیلتے ہوئے پاکسانی سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی ہے
ادھرپاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اورخنجر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے کئی پاکستانیوں کو شدید زخمی کردیا ہے ،
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر مارٹر اور آٹومیٹکس سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے دو بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ضروری طبی علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یکم جنوری سے ہندوستانی فوجیوں نے جنگ بندی کی 38 خلاف ورزی کی ہے