نیول چیف کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

0
53

نیول چیف نے پاک فوج کے تربیتی طیارہ کے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے. ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کےدرجات بلند فرمائے، انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے.

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر گیا ہے، طیارہ گرنے سے 3 مکان آگ لگنے سے جل گئے، حادثے میں 2 پائلٹس، عملے کے تین اراکین سمیت انیس افراد جاں بحق ہو گئے،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رمی ایوی ایشن کا طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا جس میں سوار 2 پائلٹس اور عملے کے 3 ارکان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں لیٖفٹننٹ کرنل ثاقب وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور رحمت شامل ہیں۔

بندوق کی نوک پرکسی کو مسلمان نہیں‌ بنایا جا سکتا: وزیراعظم

 

بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

Leave a reply