پاکستان ڈرمہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ نیلم منیر بہت مذہبی اداکارہ ہیں –
باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستان شوبز کی معروف شائقین کی پسندیدہ جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے احسن خان کے شو میں ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈٰو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-
شو میں احسن خان کی جانب سے اس جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے گئے جس کے دونوں ہی فنکاروں نے خوشگوار موڈ میں جوابات دیئے۔
شو کے دوران اداکارہ نیلم منیر کا ذکر ہوا جس پر حنا الطاف کا کہنا تھا کہ وہ یہاں نیلم منیر سے متعلق ایک بات بتانا چاہتی ہیں جو کہ آغا علی اور احسن خان سمیت کسی کو بھی نہیں معلوم ۔
حنا الطاف کا کہنا تھا کہ نیلم منیر بہت مذہبی لڑکی ہیں، وہ رمضان کے دوران کسی پروجیکٹ میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں کیوں کہ رمضان کے دوران نماز روزے میں مصروف ہوتی ہیں۔
حنا کی بات سُن کر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھاکہ حنا الطاف بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، نیلم منیر رمضان کے دوران کسی شو میں بھی نظر نہیں آتیں اور اپنی شوبز مصروفیات کم کر کے خود کو رمضان کے ساتھ ہی مصروف رکھتی ہیں۔
اس دوران آغا علی کا کہنا تھا کہ ہاں نیلم منیر ایک بہت اچھی خاتون ہیں۔