متحدہ عرب امارات میں گاڑیاں دھونے والا نیپالی شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
متحدہ عرب امارات میں گاڑیاں دھونے والا بھرت نامی نیپالی شہری لاٹری نکلنے پر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے-
باغی ٹی وی : 31 سالہ بھرت نامی شخص نیپال سے دبئی آ کر لوگوں کی گاڑیاں دھونے کے لیے ایک نجی کمپنی میں مزدوری کرتا ہے اس کی ماہانہ آمدنی 350 ڈالر ہے۔ کم آمدنی کی وجہ سے اس کا کوئی بنک اکاونٹ ہے نہ اسے کبھی اس کی ضرورت پڑی ہے۔
بھرت کے دو بچے ہین جن کی عمریں پانچ اور تین سال ہیں۔ جن کی اچھی زندگی کے خواب بنتا رہتا ہے مگر اس کے پاس محدود آمدنی کی وجہ سے ان خوابوں میں رنگ بھرنا اس لاٹری نکلنے سے پہلے ممکن نہ تھا۔
بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
وہ پچھلے دو سال محوظ کی لاٹری میں قسمت آزمائی کر رہا تھا۔ مگراب وہ قسمت کی یاوری کے بعد پہلا نیپالی باشندہ بن گیا ہے جو دبئی میں لاٹری نکلنے کی بنیاد پر 2.72 ملین ڈالر کا مالک بن کر کروڑ پتی قرار پایا ہے۔
خلیج ٹائم کے مطابق تین سال قبل دبئی پہنچنے والے، بھرت کا صرف ایک مقصد تھا – اپنے 25 سالہ چھوٹے بھائی کا علاج جاری رکھنے کے لیے کافی رقم کمانا، جو دماغی رسولی کا شکار ہے۔ اس کے والد ہندوستان میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں، اور باپ بیٹا طبی اخراجات اٹھا رہے ہیں۔
بھرت نے کہا کہ میرا بھائی نئی دہلی میں بھارت میں زیر علاج ہے۔ "ایک سرجری کے دوران، وہ فالج کا شکار ہو گیا اور اس کی سماعت ختم ہو گئی۔ اس رقم سے مجھے اس کی بہتر دیکھ بھال کرنے میں مدد ملے گی۔”
لاٹری کی یہ رقم نیپالی 345000000 روپے بنتی ہے بھرت نے لاٹری جیتنے کے بعد بڑے پر جوش انداز میں بات کرتے ہوئے کہا ۔ ‘ میں لاٹری نکلنے کا عمل براہ راست دیکھ رہا تھا تو اچانک میرے لکی نمبر سکرین پر نظر آنے لگے یہ خوشخبری دیکھ کر میری رات کی نیند اڑ گئی اب میں اپنی فیملی کے لیے اوپنی اچھی زندگی کے لیے کچھ کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہوِں
بھرت نے مزید کہا کہ اب میں اپنے قرضے ادا کر سکوں گا، یوٹیلٹی بل آسان سے ادا کر سکوں گا اس لاٹری نے مجھے بہت کچھ کرنے اور بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔
بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ
گلمی گاؤں سے تعلق رکھنے والا، جو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 10 گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے، بھرت دبئی آنے سے پہلے سعودی عرب میں کام کرتا تھا۔ پچھلے ڈھائی سال سے وہ محزوز کے باقاعدہ کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں پہلی بار دبئی آیا تھا تو میرے دل میں یہ احساس تھا کہ نیپال واپس آنے سے پہلے میں کچھ جیتوں گا۔ اسی یقین نے اسے ہفتہ وار قرعہ اندازی کرنے پر مجبور کیا اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ اور انفرادی طور پر کئی بار ٹکٹ خریدے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں رہنے والے میرے کزن نے مجھے اس کے بارے میں بتایا کہ میں نے کئی دوسری قرعہ اندازی کی کوشش کی، لیکن میں نے محزوز کو سب سے زیادہ قابل اعتماد پایا، اس لیے میں نے باقی سب کچھ خریدنا چھوڑ دیا اور صرف اسی کے ساتھ جاری رکھا۔
بھرت نے جیتنے والے پانچ میں سے پانچ نمبروں کو ملانے کے بعد زندگی بدلنے والی رقم جیت لی، جو کہ 16، 27، 31، 37، 42 تھے۔ اس نے کہا کہ اس نے ہمیشہ اپنے مجموعوں میں 16 اور 27 کا انتخاب کیا کیونکہ یہ نمبر ان کے لیے خاص تھے انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ میری پیدائش ہے، اور 16 تاریخ ہے جب میں نے شادی کی۔
برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کو قتل کر دیا
محظوظ کے آپریٹر EWINGS کے سی ای او فرید سامجی نے کہا کہ ہم ایک بینک اکاؤنٹ کھولنے میں اس کی مدد کرنے کے عمل میں ہیں تاکہ ہم رقم منتقل کر سکیں بھرت اس رقم کو اپنے پانچ سالہ بیٹے اور تین سالہ بیٹی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتا ہے۔