منفی اصطلاحات،رویوں پرتنقید،نام اورکردارپرحملے:اب نہیں چلیں گے:کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کا فیصلہ

0
37

لاہور:منفی اصطلاحات،رویوں پرتنقید،نام اورکردارپرحملے:اب نہیں چلیں گے:کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کا فیصلہ اطلاعات کے مطابق کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کا 115 واں اجلاس بیرسٹرمحمد احمد پنسوتا کی سربراہی میں ہوا جس میں پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس نے ان سوالات کے جوابات بڑے احسن انداز سے دے دیئے ہیں جن کے بارے میں کافی شبہات اوراشکالات تھے اور اس میں سرکاری محکموں کے حوالے سے ٹی وی شوز میں بےمقصد اورانتقامی رپورٹنگ ہورہی تھی

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”476947″ /]

بیرسٹر محمد احمد پنسوٹا کی سربراہی میں کونسل آف کمپلینٹس، پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ کسی بھی ٹی وی شو میں پولیس کے جوانوں اور دیگر سکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے حوالے سے منفی تنقید اور منفی رویے برداشت نہیں کیے جائیں گے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ کونسل آف کمپلینٹس پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت پاکستان بھر میں نجی الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والے مواد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا،یہ درخواست پولیس کے اے آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے پیمرا کو بھیجی گئی تھی جس میں مختلف ٹی وی شوز میں پولیس کے حوالے سے منفی رویوں کی شکایت کی گئی تھی

یہ فیصلہ اسی شکایت کے سلسلے میں کیا گیا ہے کہ ڈراموں‌اور شوز میں پولیس کے نام بگاڑ کرنہ لیئے جائیں وہ بھی ہم میں سے کسی کے بھائی توکسی کے بیٹے اور کسی کے باپ ہوتے ہیں اس لیے ان کی تحقیرسے ان کے اہل خانہ کو بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہےاور محکمے کی رسوائی ہوتی ہے

ذرائع کے مطابق کونسل آف کمپلینٹس (COC) نے اپنی 115ویں میٹنگ میں سفارشات پیش کی گئیں۔

سفارشات کے مطابق، چیئرمین کونسل آف کمپلینٹس بیرسٹر محمد پنسوٹا نے ہدایت کی کہ آئندہ کسی چینل کی طرف سے اس قسم کے منفی رویوں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکسی کی تحقیر کا سبب بنا تواس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

کونسل آف کمپلینٹس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مواد/حقائق اور ارد گرد کے حالات کو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان حقائق کا جائزہ لیا گیا ہے کہ واقعی کچھ چینل اس قسم کی گھٹیا حرکات کے مرتکب ٹھہرے ہیں اور ان کو وارننگ دی جاتی ہے

Leave a reply