نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا؟
بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گلوکار روہن پریت کے ہمراہ اُن کے گھر موجود ہیں جبکہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور ان کی کوئی رسم ہو رہی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/CGhjORhDgDI/?utm_source=ig_embed
نیہا ککڑ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ وہ دن ہے جب میں نے روہن کے والدین سے ملاقات کی۔
گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ سے اظہار محبت بھی کیا۔
دوسری جانب روہن پریت سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس دن نیہا پہلی مرتبہ میرے گھر آئی تھی اور میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ یہ دن میرے لیے کس قدر خاص تھا۔
https://www.instagram.com/p/CGhpH7bnKte/?utm_source=ig_embed
روہن پریت سنگھ نے نیہا ککڑ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میں نے پوری دُنیا کا ہاتھ تھام لیا ہے۔
روہن نے اپنی پوسٹ کے آکر میں نیہا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ملکہ اور سب کچی قرار دیا-
دو روز قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔
اس کارڈ میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت 26اکتوبر کو پنجاب میں شادی کرنے جا رہے ہیں حالانکہ اب تک نیہا ککڑ اور روہن پریت دونوں کی طرف سے آفیشیل کسی بھی طرح کا شادی کا کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔