معروف بھارتی اداکار نیل نتین مکیش نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، انٹرویو میں وہ برس پڑے بھارتی فلمسازوں پر کہنے لگے کہ تخلیقی کام کرنے کی بجائے پرانی فلموں کے ری میک بنانے پر کیوں اتنی توجہ دی جا رہی ہے. اوریجنل آئیڈیاز پر کام کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے .انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بہت سارے ایسے موضوعات ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے لیکن نہیں کیا جا رہا.نیل نے مزید کہا کہ کسی بھی اداکار کی مقبولیت کا اندازہ باکس آفس سے لگایا جا سکتا ہے.باکس آفس کے فیگرز ہی بتاتے ہیں کہ کون سا اداکار اداکاری اور مشہوری کے ھوالے سے کہاں کھڑا ہے. نتن مکیش نے مزید کہا کہ جہاں مجھے
”جیل“ جیسی فلم کا حصہ بننا پسند ہے، وہیں میں ”پلیئرز“ اور”پریم رتن دھن پایو“ جیسے موضوعات پر بھی کام کرنا چاہوں گا. یاد رہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں۔ جو کہ15جنوری 1982ء میں پیدا ہوئے۔ 1988ء میں انہوں بطور چائلڈ اداکار کیریئر کا آغام کیا۔ اور اب تک وہ درجنوں فلموں میں زبردست اداکاری کر چکے ہیں۔ جانی غدار، آ دیکھیں ذرا، نیو یارک، جیل، لفنگے پرندے، تیرا کیا ہو گا جانی، 7خون معاف، پلیئرز، ڈیوڈ، 3G، وزیر“ وغیرہ نیل کی فلمیں ہیں۔نتن نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل فلموں میں بھی کام کیا.








