نیپرا نے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دیدی بجلی مزید مہنگی

0
28
jamshoro

نیپرا نے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دیدی بجلی مزید مہنگی

نیپرا نے بجلی صارفین پر بجلی گرادی، بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سرچارج عوام سے مارچ تا جون تک وصول کیا جائے گا، اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔

آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے، سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی ایک روپے 71 پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 48 بپیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
نیپرانے کے الیکٹر ک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی دے دی تھی۔ نیہرا کے مطابق کے الیکٹر ک صارفین کے لیے ایک روپیہ 71پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی۔ جبکہ اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

Leave a reply