حماس کی قید سے رہائی پانیوالے اسرائیلیوں سے ملاقات نیتن یاہو کو مہنگی پڑگئی

حماس نے انہیں جہاں رکھا ہوا تھا وہاں پر اسرائیلی طیارے بم باری کرتے تھے,اسرائیلی خاتون
0
156
israel

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ سے رہائی پانے والے اسیران کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے جسے اسرائیلی میڈیا نے کشیدہ قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی : "الجزیرہ” کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب محصور غزہ کی پٹی میں لڑائی میں سات دن کے وقفے کے بعد شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد اسیروں کی واپسی ممکن ہوئی، جنہیں فلسطینی مسلح گروپ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 240 فلسطینیوں کے بدلے میں قید کیا تھا ۔

اسرائیل نے منگل کو کہا کہ تقریباً 138 اسیران علاقے میں موجود ہیں اجلاس میں شرکت کرنے والے کئی رشتہ داروں نے حکومت پر شدید تنقید کی دانی میران، جس کا بیٹا عمری یرغمال بنائے جانے والوں میں شامل تھا، نے کہا کہ وہ اس قدر ناگوار تھا کہ وہ میٹنگ کے بیچ میں ہی باہر چلا گیا تھا۔

ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

انہوں نے اسرائیل کے چینل 13 کو بتایا کہ "میں اس بات کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گا کہ کیا بات ہوئی ہے لیکن یہ پوری کارکردگی بدصورت، توہین آمیز، گندی تھی،” انہوں نے اسرائیل کے چینل 13 کو بتایا کہ حکومت نے اس معاملے کو "مذاق” بنایا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں کی نیتن یاہو سے گفتگو ایک اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے جاری کی ہے،بات چیت کے دوران نیتن یاہو نےکہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حماس پر دباؤ بڑھا کہ وہ ہمارے لوگوں کو رہا کرے، اس موقع پر ایک قیدی کے رشتہ دار نےکہا کہ یہ بکواس ہے، اس پر نیتن یاہو نےغصے میں کہا کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہی حقیقت ہے۔

اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

رہا ہونے والی ایک خاتون قیدی جس کا شوہر اب بھی حماس کی قید میں ہے، اس نےکہا کہ حماس نے انہیں جہاں رکھا ہوا تھا وہاں پر اسرائیلی طیارے بم باری کرتے تھے، اس بم باری میں کچھ اسرائیلی قیدی زخمی بھی ہوئے، اس کے علاوہ جب حماس قیدیوں کو غزہ لے جا رہی تھی تب بھی اسرائیل نے ان پر ہیلی کاپٹروں سے گولیاں برسائیں۔

خاتون نے نیتن یاہو سےکہا کہ فلسطینی قیدیوں کو ایک دو ماہ میں نہیں، فوری رہا کیا جائے، ایک اور سابق قیدی نے بتایا کہ وہ لوگ مسلسل اسرائیلی بم باری کی زد میں تھے، قیدیوں کو گدھوں اور چھکڑوں میں بٹھا کر ایک سے دوسری جگہ لایا جاتا ہے، بم باری سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے،ایک اور خاتون نے کہا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی ادھار پر زندگی بسر کر رہے ہیں، ایک موقع پر حاضرین نے نیتن یاہو کی موجودگی میں شرم کرو، شرم کرو کے نعرے بھی لگائے-

افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

Leave a reply