رواں ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی

پی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے لیگ کیلئے پلیئرز کو این او سی نہ مل سکا
0
943
PCB

کراچی میں رواں ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پیٹرنز کپ سے تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہےسندھ پریمیئر لیگ کراچی میں 14 دسمبر سے شیڈولڈ تھی جبکہ پی سی بی کا پیٹرنز کپ کا آغاز 16 دسمبر سے ہونا ہےپی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے لیگ کیلئے پلیئرز کو این او سی نہ مل سکا ،سندھ پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ پریمئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں میں 6 ٹیمیں شریک ہونا تھیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی لیگ سپنر روی بشنوئی آئی سی سی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبرون بولر بن گئے ہیں بشنوئی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد چار درجہ ترقی پا کر افغان سپنر راشد خان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی بشنوئی کی ٹاپ پوزیشن سے راشد خان سمیت ونیندو ہسارنگا، عادل رشید اور مہیش تھیکشانہ کی عالمی رینکنگ میں ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے بشنوئی 699 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، راشد خان 692 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ونیندو ہسارنگا 679 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی بھارت کے سوریا کمار 855 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے محمد رضوان 787 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم 734 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

Leave a reply