ماسکو: اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی ہیں۔
باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ فلیکس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی…
نیٹ فلکس کے ترجمان نے کہا کہ زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے روس میں اپنی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل نیٹ فلکس نے کہا تھا کہ اس کا روسی سروس میں سرکاری چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس ضابطے کے باوجود کہ ملک میں ریاستی حمایت یافتہ چینلز کی فراہمی کمپنی کیلئے لازمی ہے۔
انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی
واضح رہے کہ گوگل نے روسی پلیٹ فارمز رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کردیا تھا جبکہ اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اشتہار پر پابندی عائد کررکھی ہے-
علاوہ ازیں گوگل نے روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گوگل میپ سروس بھی بند کردی تھی جبکہ فیس بک بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔
اسسنیپ چیٹ نے پڑوسی ملک بیلا روس میں بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی لگا رکھی ہے۔