نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی

0
31

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی

باغی ٹی وی :نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کی تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی،صدرعارف علوی کےدستخط کےبعدتقررکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا،.نوٹیفکیشن کےبعدچیف الیکشن کمشنراورنئے ارکان حلف اٹھائیں گے.چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ سےحلف لیں گے.چیف الیکشن کمشنرنثار درانی اور شاہ محمد جتوئی سے حلف لیں گے.

واضح‌رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیےسکندرسلطان راجہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا تھا، پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر شیریں مزاری نے اجلاس کے بعد نام کا اعلان کیا تھا.
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر
پارلیمانی کمیٹی نے نثاردرانی کو سندھ اورشاہ محمدجتوئی کوبلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن مقرر کرنے کی منظوری دے دی.متفقہ فیصلے کا اعلان پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری نے کیا,فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے،

Leave a reply