نئی دہلی : بی جے پی لیڈر ذوالفقار قریشی حملے میں ہلاک
نئی دہلی :نئی دہلی : بی جے پی لیڈر ذوالفقار قریشی حملے میں ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقے نند نگری میں ایک حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ذوالفقار قریشی ہلاک اور اور انکا بیٹا زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز صبح سویرے ذوالفقار قریشی اور ان کا بیٹا گھر کے قریب چہل قدمی کررہے تھے جب حملہ آوروں نے ان کے سر پر گولی مار دی جبکہ ان کے بیٹے تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پولیس وید پرکاش سوریہ نے بتایا کہ دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ذوالفقار قریشی کو مردہ قرار دیا جبکہ ان کا بیٹا ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ وہ دونوں متعدد مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے صرف وہی افراد جو مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں خود کو بچانے کیلئے ہندو انتہاپسند بی جے پی میں شامل ہوجاتے ہیں۔وید پرکاش نے کہاکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔