نیوسبزی منڈی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں کوئی تاجروں کا پرسان حال نہیں ہے چنگی ودیگر ٹیکسز کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن کوئی بھی متعلقہ محکمہ تعاون نہیں کرتاہے ان خیالات کاظہار نیو سبزی منڈی ویجی ٹیبل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر عظیم خان ودیگر عہدیداروں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواستیں دی تاہم کوئی پیشرفت نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے ملزمان کا گروہ آتا ہے اور اپنی کارروائی کر کے باآسانی فرار ہو جاتاہے انہوں نے وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر زراعت ،آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کا مسئلہ فوری حل کیاجائے اور منڈی میں پولیس چوکی کی تعداد میں اضافہ اور گشت میں اضافہ کیا جائے.

Shares: