لاہور :بدھ سے جمعہ تک پھرتیز بارشوں کا نیا سلسلہ، میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ،خستہ حال عمارتوں میں رہنے والوں کے لیے اہم پیغام ،اطلاعات کےمطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ سے جمعہ تک بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے لے کر جمعہ کے دن تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بدھ سے جمعہ تک تیز بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے ۔صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، زیارت ، قلات سمیت دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کے امکانات ہیں ۔


دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ بدھ سے شروع ہو نےکا امکان ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں،برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث صوبے کے حساس اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں مکانوں کے گرنے کی وجہ سے دودرجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، جبکہ زخمی ابھی تک ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں ، ادھرنیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہےکہ بارشوں کےدوران خستہ حال عمارتوں میں رکنے سےاجتناب کریں تاکہ سانحات سے بچا جاسکے

Shares: