برلن:آتش بازی نےچڑیا گھرجلا ڈالا، تمام بندرہلاک، ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا گیا ، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں تمام بندرزندہ جل گئے۔اطلاعات کےمطابق کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سال نو کی شب کیرے فلیڈ میں پیش آیا جہاں تاریخی چڑیا گھر کا بندروں کے لیے مختص حصہ مکمل طور پر جل گیا۔

جرمن پولیس کا کہنا ہےکہ خوفناک آتشزدگی کے باعث وہاں موجود تمام بندر زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والے بندروں میں ایک 48 سالہ سلور بلیک گوریلا بھی شامل ہے جب کہ درجنوں پرندے بھی شعلوں کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں صرف 2 بندروں کی ریسکیو کیا گیا ہے تاہم وہ بھی جھلسے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔پولیس، مقامی میڈیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی کے نتیجے میں کچھ آتشی مواد بندروں والے حصے میں گرنے سے 2 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے حصے کو جلا ڈالا۔

Shares: