نیو یارک میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت شروع،2 ہلاک ،11 زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت شروع، شہر بھر میں فائرنگ دیکھنے میں آئی ہے

امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے ہیں ،علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے،مقامی عہدیداروں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں انضمامی خدمات روچیسٹر میں پولیس فائرنگ کا جواب دے رہی ہے خیال کیا جاتا ہے کہ ایک درجن سے زائد افراد کو گولی مار دی گئی ہے۔

یہ واقعہ ہفتے کے روز صبح ساڑھے بارہ بجے سے شروع ہوا جب گڈمین اسٹریٹ اور پنسلوینیا ایونیو کے قریب فائرنگ ہوئی تو پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا،اس موقع پر وہاں سینکڑوں افراد جمع تھے یہ فائرنگ کا واقعہ شہر کے شمال مشرق میں ایک رہائشی علاقے میں ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، کم سے کم 13 افراد گولیوں کا نشانہ بنے ہیں جس میں سے دو کی موقع پر موت ہو گئی، باقی زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Comments are closed.