نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے سڑکیں سنسان اور ہسپتالوں میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں سلمان احمد

پاکستانی معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے لواحقین مرنے والوں کی آکری رسومات ادا کرنےاور جنازوں میں شرکت کرنے سے احتیاط برت رہے ہیں اتنی قبریں ہیں کہ قبر نکالنے کی باری نہیں آ رہی چار چار دن سے لوگ انتظار کر رہے ہیں

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ایک منٹ اور 5 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں ویڈیو بنانے والے نے برہمی اور افسوس کا ملے جُلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کے خوف کے باعث لواحقین جنازے میں شرکت سے احتیاط برت رہے ہیں


ویڈیو بنانے والا کہہ رہا ہے کہ ایک بیٹا نیویارک میں رہتے ہوئے بھی اپنے باپ کے جنازے پر شرکت کرنے نہیں آیا

انہوں نے بتایا کہ یہاں تین جنازے پڑھائے گئے جس میں لواحقین نے یہ کہتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کیا کہ آپ لوگ ہمیں ویڈیو بنا کر بھیج دیں

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اتنی قبریں ہیں کہ قبر نکالنے کی باری نہیں آ رہی چار چار دن سے لوگ انتظار کر رہے ہیں

سلمان احمد نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم خدا کے ہیں اور خدا کی طرف ہی لوٹنا ہے

سلمان احمد کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ نیویارک میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں

Comments are closed.