نیوزی لینڈ کے کرکٹر کو آخر کار ملک واپس جانے کی اجازت مل ہی گئی
باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کے کرکٹرٹم سیفرٹ کرونا کو وطن واپسی کی اجازت مل ہی گئی جب ان کا ٹیسٹ منفی آیا تو ملک روانہ ہونے میں کامیاب ہوئے .
بھارت میں کرونا کی لہر شدت سے جاری ہے . جس میں انڈین پریمیئرلیگ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرزکا حصہ سیفرٹ کا لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد ٹیسٹ مثبت گیا تھا اور وہ قرنطینیہ میں تھے۔
ٹم سیفرٹ دیگر نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کے ہمراہ وطن واپس نہیں جا سکے تھے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں سیفرٹ کی بحالی صحت پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اب واپس وطن آرہے ہیں۔
بھارت میں کرونا کی لہر تیز ہونے کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کرنا پڑا تھا جو کھلاڑی ملک میںتھے ان کو اپنے اپنے ملک میں جانے میں بھی دشواریاں تھیں.
بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 4 ہزار 300 سے زیادہ افراد جان سے گئے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ادھر برطانیہ میں دو ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی بھارتی قسم میں مبتلا ہیں، برطانوی سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے تصدیق کردی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 886 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7ہزار 174 ہوگئی ہے۔