اسرائیلی بربریت، پاکستان کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئیں

0
41

اسرائیلی بربریت، پاکستان کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تا جر تنظیمیں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گی،

فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا مسجد اقصی صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہدیگر مذاہب کے لیے بھی مقدس ہے ،جس کی اسرائیلی فورسز کے ھاتھوں بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں ، فلسطین میں جاری ظلم دو فریقوں کی لڑائی نہیں ہے بلکہ ظالم صہیونی ریاست کی جانب سے بربریت کی مثال ہے، انھوں نے کہا اسرائیل فلسطینیوں ، مسجد اقصیٰ اور غزہ میں ظلم ، جبر ، قتل و غارت گری اور جنگی جرائم کی انتہا کو پہنچ گیاہے ۔ اسرائیل ناجائز ، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ریاست ہے ۔اسرائیل کے ناسور کا خاتمہ ہی عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد مین پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرشیخ حبیب ، شرافت علی مبارک ،شر جیل میر ، چوہدری طاہرزاہد قریشی ، راجہ جواد ، ظاہر شاہ ،عمران بخاری ،سعید کھوکھر،طاہر تاج بھٹی ، اطہر اقبال ،شکیل خرم،ضیاءاحمد راجہ بھی مو جو د تھے ۔

محمد کاشف چوہدری نے کہا امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشتی بانی پر مامور ہے ، عالم اسلام کا اتحاد ہی تمام سامراجی اور مسلم و اسلام دشمن طاقتوں کو زیر کرسکتاہے ،۔اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کی بےحرمتی ،آگ لگانے و گرانے کی ناپاک کوششوں کے بعد غزہ کے مسلمانوں پر آگ و بارود کی بارش کر دی ہے ،مگر فلسطین کے مسلمان اجڑی بستی ،ملبہ بنے گھروں ،خاندان کی لاشوں اور بے سروسامانی کے عالم میں بھی استقامت کا پہاڑ بن کر کھرے ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمران فلسطین کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف اپنا ئیں ،کاشف چوہدری نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ 21مئی بروز جمعہ کو فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف مرزکی تنظیم تاجران پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک گیر یو م احتجاج میں شامل ہو کر اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کر یں ۔

شیخ حبیب نے کہا اھل مغرب اور مغربی میڈیا دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس ظلم کو دو ریاستوں کا جھگڑا قرار دے رہا ہے ، جبکہ اقوام متحدہ اسرائیل کے مظالم بند کروانے کی بجائے جنگ بندی کی بات کررہا ہے ،او آئی سی ، بین الاقوامی فورمز پر اس آواز کو بھرپور طریقے سے اٹھانے اور فلسطین میں عالمی مسلم فورس کہ تعیناتی کا مطالبہ کرے۔

شرافت مبارک علی نے کہا تاجر نمائندہ تنظیمیں آزادی فلسطین کی بھر پور تحریک شروع کریں گی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ظلم وستم کا یہ سلسلہ رک نہیں جاتا۔شرجیل میر نے کہا پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور کبھی بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا دفاع درحقیقت پاکستان کا دفاع ہے۔

فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ

فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد

فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

Leave a reply