عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

0
44
usman buzdar

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرحملے کی مذمت کی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کواسرائیل کی جارحیت کانوٹس لینا چاہیے ،قابض اسرائیلی فورسز نے مسجداقصیٰ میں معصوم نمازیوں پرحملہ کیا،رمضان کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے،واقعہ میں زخمی فلسطینیوں کی جلدصحتیابی کیلئےدعا گو ہیں،عالمی برادری فلسطینی عوام کےتحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مزی 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیت المقدس میں ایک مقامی طبی کارکن نے بتایا کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ، 170 فلسطینی شہری زخمی

 اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک 

ہلال احمر فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں‌پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔

Leave a reply