جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

0
119

جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے احتجاج اور رد عمل کے باوجود بھی اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم سے باز نہیں آ رہا

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کی زندگی فلسطین میں اجیرن بنا دی گئی ہے، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں غزہ میں 22 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں غزہ کی پٹی جہاں ناکہ بندی کی گئی ہے، میں شہید ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں جبکہ 106 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر حملے کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جمیل فاروقی لکھتے ہیں کہ موٌَرخ لکھے گا کہ جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا عین اُسی وقت مسلمانوں کا ”ڈیجیٹل محمد بن قاسم“ ٹک ٹاک پہ ”نادھن دھنا نادھن دھنا“ کر رہاتھا ایسا کسی مسلمان نےکسی غیر مسلم لڑکی کےساتھ کیا ہوتا تو کہرام مَچ چُکا ہوتا

جمیل فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اسرائیلی فوجی ایک مسلمان لڑکی کو لٹا کر اسکے گردن پر گھٹنے دبا کر بیٹھے ہیں ، جمیل فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بتانا پسند کرے گا کہ ایسے شدید انسانی المیے اور فلسطینی خواتین کی بے حُرمتی پر ”آزادی آزادی“ کے نعرے مارتے عورت مارچ والیوں کے جتھے آخر کدھر مرگئے ہیں ؟ اِن خواتین سے متعلق بات کرتے ہوئے اُنہیں موت کیوں آ رہی ہے ؟ اب اِن مادر پدر آزاد آنٹیوں کے ٹوئیٹر کا منہ کس نے سی ڈالا ہے ؟

‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کردیے ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ، 170 فلسطینی شہری زخمی

 اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک 

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

Leave a reply