‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

0
79

‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
باغی ٹی وی : ایک طرف اسرائیل اپنی طاقت اور وسائل کا بے دردی سے استعمال کر رہا ہے دوسری طرف ان سرائیلی نوجوانوں کے حوصلے اور بہادری پر بھی دنیا حیران ہے کہ جب وہ گرفتاری کیے جاتے ہیں تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے . ایسی ہی یک تصویر فلسطینی بہادر لڑکی کی ہے جب گرفتار ہوئی تو وہ مسکرا رہی ہے . مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کے ہاتھوں میں ہتھکڑی نظر آ رہی ہے اور وہ خود کو گرفتار کرنے والے اسرائیلی فوجی سے بات چیت کر رہی ہے۔ مریم کو اپنے احتجاجی ساتھیوں کے دفاع کے سبب حراست میں لیا گیا۔

مریم عفیفی فلسطینی نوجوانوں کے ایک آرکسٹرا گروپ میں دہرا الغوزہ Double Bass)) بجاتی ہے۔ وڈیو میں مریم پوری جرات اور عزم کے ساتھ اسرائیلی فوجی سے انگریزی میں مخاطب ہو کر پوچھ رہی ہے کہ "مجھ پر الزام کیا ہے ، تم نے مجھے کیوں گرفتار کیا ہے ، میں نے کیا کیا ہے ،،، کیا اس لیے کہ میں نے صرف ایک لڑکی کا دفاع کیا جس کو پیٹا جا رہا تھا یا پھر اس لیے کہ میں ان لوگوں کا دفاع کر رہی ہوں جن کو ان کے گھروں سے نکال دیا جائے گا؟
ادھر غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کے خلاف رکاوٹوں کے بعد فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں نو فلسطینی شہید ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق شہید ہونے والوں میں تین بچے تھے۔

اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی فلسطینی طبی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ میں میزائل حملے کیے ہیں جس میں کم از کم ایک فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کردیے ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

Leave a reply