گال (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں 267 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر سری لنکا کے خلاف 177 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا کی طرف سے نیروشن 61، کوسل مینڈس 53 اور میتھیوز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں لیں۔ کیویز کی طرف سے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لیستھ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز کے 6 اوورز ابھی باقی تھے کے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ روک دیا گیا۔ لیستھ ایمبولڈنیا سری لنکا کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅ ٹ ہوگئے۔ کمارا بغیرکوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے پانچ، سومر ویلی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز جیت روال ٹام لیتھم نے کیا۔ جیت روال 4 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے انکو لیستھ نے پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ راس ٹیلر 3 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر دوسلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ٹام لیتھم 45 رنز بناکر اکیلا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ہنری نیکولس کیویز ٹیم کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ مچل سانٹنر 12 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

تیسرے روز کے ابھی 6 اوورز باقی تھے کے بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔ اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 195 رنز بنا لئے تھے اور اسے آئی لینڈرز کے خلاف مجموعی طور پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ بی جے واٹلنگ 63 اور سومر ویلی 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ لیستھ نے 4 اور ڈی سلوا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا.

Shares: